خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے ,اتوارمورخہ 10نومبرکوسائیفن روڈ جمیل مارکی میں معروف تاجرحافظ غلام اللہ کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا خودی کی تلاش پروگرام میں موٹیویشنل شیخ عاطف نے سامعین
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے ,اتوارمورخہ 10نومبرکوسائیفن روڈ جمیل مارکی میں معروف تاجرحافظ غلام اللہ کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا خودی کی تلاش پروگرام میں موٹیویشنل شیخ عاطف نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے خودی کی تلاش پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خودی نام ہےاحساسِ غیرت مندی کا ،جذبہ خوداری کا اپنی ذات و صفات کا پاس و احساس کا، اپنی انا کو جراحت و شکست سے محفوظ رکھنے کا، حرکت و توانائی کو زندگی کا ضامن سمجھنے کا، مظاہراتِ فطرت سے بر سر پیکار رہنے کا اور دوسروں کا سہارا تلاش کرنے کی بجائے اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تصور خودی سے مراد محض ایک لفظ، ایک فکر یا فقط ہماری ذات خودی وہ مرکزی نقطہ ہے جہاں سے حیات پھوٹتی ہے اور کہکشاں کی قوض و قضا سے کائنات روشن ہوجاتاہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح ایک نیوٹرون کی حیثیت ہے اسی طرح انسان خودی کا مظہر ہے۔ خود کو جاننا، پہچاننا اور اپنے وجود کے ہونے اور نا ہونے کی اہمیت کا ادراک کرنا خودی ہے اس موقع پر انہوں نے اقبال کاشعرکہاکہ اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن ۔مرکزی انجمن تاجران میلسی وضلع وہاڑی کے صدر شیخ محمد سلیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ خودی میں فخر وغرور کے بجائے اپنے آپ کی پہچان ،اس پہچان کو قائم رکھنے اور اپنے بل پراپنی حسیات کو استحکام دینے کانام ہے ۔سابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے خودی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خودی بنیادی طور پر انسان کی عظمت، سر بلندی اور خود انحصاری کا فلسفہ ہے۔ مقصد حیات اور حقیقت کائنات کو سمجھنے کا نام ہے۔ اپنے آپ کو جاننے، اپنے احساس ضعف پر قابو پانے اور اپنے اندر یقین و اعتماد پیدا کرنا خودی ہے۔ حافظ غلام اللہ نے اپنے بیان میں خودی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ انسان کو حقیقی معنوں میں اشرف المخلوقات ثابت کرنے کی راہ ہے۔ انسان کی ظاہری، باطنی، دنیاوی، اخروی، انفرادی اور اجتماعی کامیابی کی کلید ہے۔مگر اس کی کھوج آسان نہیں ہے۔ خودی کا تقاضا ہے کہ انسان اپنے اندر کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچانے، انھیں گرمی شوق سے مزید آنچ دے اور اسے بروئے کار لائے۔ خودی کا مطالبہ ہے کہ دوسروں کے دست نگر نہ بنو۔ اپنے اوپر بھروسا کرو اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنی دنیا آپ پیدا کرو۔ انسان اگر اپنی باطنی قوتوں کا ادراک کر سکے تو حیران ہو کہ قدرت نے اس کے اندر کتنی صلاحیتیں اور جوہر عطا کر رکھے ہیں۔ جنھیں اکثر اوقات انسان کھوجتا نہیں ہے۔ یوں یہ پیش بہا صلاحیتیں استعمال ہوئے بغیر دم توڑ دیتی ہیں۔ خودی ان صلاحیتوں، ان کمالات انسانی کو سامنے لانے میں مدد دیتی ہے پروگرام میں پیسٹی سائیڈ یونین میلسی کے صدرشیخ نعیم پاشا،صدرانجمن تاجران شیخ محمد سلیم ،صدرصرافہ ایسوسی ایشن تحصیل میلسی امجد انصاری ،عبدالرزاق بھٹہ،حاجی محمد اسلم ،ڈائریکٹرسائزون سیڈ کمپنی کامران یوسف ،چوہدری نوید ،چوہدری عرفان ،چوہدری زاہد جاوید ،محمدشایان شان،حافظ ممتاز راں ،ملک امیربخش،میاں محمد جاوید عزیز صدرسٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی ،بلال نظامی ،اکرم بھٹی ،قیصرممتازخیرپوری لیگل ایڈوائزر سٹی پریس کلب ،ممبرسٹی پریس کلب محمدایعوب،مہارقسورحسین،شیخ محمد حسنین صدر تحصیل پریس کلب ،شیخ مدثر،ولی خان شیروانی اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی