ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے زیر اہتمام 12 واں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر منزل فلور ی تھے تقریب میں ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے زیر اہتمام 12 واں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر منزل فلور ی تھے تقریب میں ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے صدرویسٹ پنجاب رانا خالد محمود ، سینئرصحافی عاطف سعید ، سینئر صحافی خلیق نیازی ،سینئر صحافی آصف ندیم، معروف صحافی محمد آصف حسین رانا، میاں افتخار ، برہان بابر سمیت مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران، گوجرہ ،رجانہ ، نواںلاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینئر صحافیوںنے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے صدرویسٹ پنجاب رانا خالد محمودنے شرکا کو خوش آمدید کہا اورسینئر صحافی آصف ندیم کو ضلعی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ مقرر کیا، یوم تاسیس کے موقع پر ریجنل یونین کے قیام کے مقاصد اورمرکزی صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر منزل فلور ی نے اپنی تقریر میں کہا کہ یونین کا مقصد صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی فلاح و بہبود، اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور حق و انصاف کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے صحافتی ذمہ داریاں انجام دی جائیں۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یونین کی خدمات کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو معاشرتی انصاف اور عوامی شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور یونین اور پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔