October 29, 2026

بہاولنگر (بیورو رپورٹ )ڈی پی ایس اسکول بہاولنگر میں شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا اغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا تقریب کی میزبانی پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے کی

IMG-20241110-WA0922

بہاولنگر (بیورو رپورٹ )ڈی پی ایس اسکول بہاولنگر میں شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا اغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا تقریب کی میزبانی پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین تھے پروفیسر شفیق احمد نے علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے پر روشنی ڈالی تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ڈی پی ایس اسکول کے زیر احتمام علامہ محمد اقبال کے یوم پیداش کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا اغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا تقریب میں تعلیمی و ادبی حلقوں کے افراد، اساتذہ، اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران طلبہ نے علامہ اقبال کی نظموں، شاعری، اور اقوال کے ذریعے اُن کے افکار کو خراجِ تحسین پیش کیا مختلف خاکوں اور تقریری مقابلوں کے ذریعے علامہ اقبال کی شخصیت اور اُن کے نظریات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور ان کے خواب کی تعبیر کے لیے نوجوانوں کو بھرپور محنت اور جذبے سے آگے بڑھنے کی تاکید کی