ثقافتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو روایتی گیمز مخہ ، تیر اندازی ، کبوتر ریس ، ڈاگ ریس اور کبڈی کے مقابلے اختتام پزیر پشاور(سپورٹس رپورٹرگوہر شاہ )
ثقافتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو روایتی گیمز مخہ ، تیر اندازی ، کبوتر ریس ، ڈاگ ریس اور کبڈی کے مقابلے اختتام پزیر
پشاور(سپورٹس رپورٹرگوہر شاہ )
ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ہارس اینڈ کیٹل شو کا تین روزہ ثقافتی میلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں گزشتہ روز روایتی گیمز مخہ ، تیر اندازی ، کبوتر ریس ، ڈاگ ریس اور کبڈی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر ، ڈائریکٹر آپریشن نعمت اﷲ مروت ، ڈائریکٹر ضم اضلاع رضی اﷲ،ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ شیر خان سٹیڈیم پشاور میں جاری تین روزہ ثقافتی میلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں گزشتہ روز روایتی گیمز مخہ میں بونیر کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاص کی ، مردان ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ، اسی طرح کبڈی میں چارسدہ نے پہلی پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، روایتی تیراندازی کے مقابلوں میں ضلع کرک نے پہلی اور بنوں نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ، ڈاگ ریس میں چارسدہ پہلے نمبر رہی ، روایتی دنگل میں ڈی آئی خان کے کھلاڑیوں نے پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی تین روزہ ثقافتی میلے میں نیزہ بازی کے مقابلوں میںبھی ڈی آئی خان کے نیزہ باز سب سے آگے ہیں ۔ ثقافتی شو میں صوفیہ کیف، زرسانگہ،ذیشان غزنوی،خماریان بینڈنے اپنی شاندارپرفارمنس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے ۔تین روزہ ثقافتی میلے کے اختتامی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کھلاڑیوں مین انعامات تقسیم کرینگے ۔