رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ آلٹو کار میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
آلٹو کار میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
3 گٹکا ماوا سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
250 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 آلٹو کار برآمد
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر عطر چنہ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ٹھٹہ شوگر مل کے قریب کامیاب کارروائی کرکے آلٹو کار نمبر BUF-522 میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 3 گٹکا ماوا سپلائر ملزمان سجاد بروہی، عابد بروہی اور وحید بروہی کو گرفتار کرلیا.
پولیس نے آلٹو کار کو حراست میں لیکر 250 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا