130

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی۔سما جی کارکن عادل سلطان ریاض باجوہ حاجی یونس نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی۔سما جی کارکن عادل سلطان ریاض باجوہ حاجی یونس نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت زندگی کے خوبصورت تسلسل کے لئے بنیادی ضرورت اور کرہ ارض پر ہماری بقا کے لئے سب سے ضروری ہیں اب ہماری موسمیاتی تبدیلیاں جس انداز سے خطرنات صورت حال اختیار کر رہی ہیں اور ان کے اثرات دن بہ دن بڑھ رہے ہیں ان کی روک تھام کے لئے درخت ہی آخری حل ہیں ہمیں شجرکاری کو سب سے اولین فوقیت دینا ہے محکمہ جنگلات کے افسران سرکاری محکموں کی مشاورت سے دفاتر اور ملحقہ سٹرکوں پر بھی شجرکاری کے لئے منصوبہ کو حتمی شکل دیں سرکاری دفاتر میں شجرکاری کو سب سے زیادہ اہمیت دیں پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کہ درخت زندگی کی علامت،مستقبل کی سرمایہ کاری او ر وقت کی ضرورت ہیں پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائے بغیر ہم کسی بھی شعبہ میں ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحثیت قوم شجرکاری کو اپنی ترجیح بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں