ہارون آباد ( نامہ نگار) بجلی کے زائد بلوں نے غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا کردیا عارف رضا ملک۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد کی معروف سماجی فلاحی شخصیت صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر عارف رضا ملک نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ غریب عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے دن بدن بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہیں ۔ بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ اور غریب دیہاڑی دار لوگ خصوصاً سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور آئے روز بجلی کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہے اور ٹیکسز کے اضافے بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ کب تک عوام پر یہ ظلم جاری رکھا جائے گا ۔ کیا اس ظلم و جبر کی کوئی انتہا ہے ؟ ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]