October 28, 2026

*_‏آج اڈیالہ جیل میں تین مقدمات کی سلسلہ وار سماعت ہوئی۔_* *_القادر کیس ، توشہ خانہ کیس اور دہشت گردی عدالت کیس_*

20241109_085448

*_‏آج اڈیالہ جیل میں تین مقدمات کی سلسلہ وار سماعت ہوئی۔_*
*_القادر کیس ، توشہ خانہ کیس اور دہشت گردی عدالت کیس_*
*_القادر کیس میں آج سوالنامہ دیا گیا اور سوموار تک ملتوی ہوا ہے اس کیس میں ابھی تک شہادت میں عمران خان اور بشری بی بی پہ کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا جبکہ بشری بی بی کی حد تک سرے سے ہی کچھ نہیں ہے۔_*

*_توشہ خانہ کیس میں درخواست بریت پہ دلائل مکمل ہو گئے ہیں اور فیصلہ سنانے کے لئے منگل کا دن مقرر کیا گیا ہے۔_*

*_انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے جی ایچ کیو حملہ کیس بھی بغیر فردجرم عائد کئے 16 جنوری تک ملتوی ہو گیا ہے۔_*

*_انسداد دہشت گردی عدالت لاہور سے نو مئی کی چار درخواست ضمانت منظور ہو گئی ہیں۔_*

*_توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت 12 نومبر کو ہے۔_*

*_آج عمران خان نے جیل میں کہا ہے کہ یہ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور میں پاکستانیوں کے ذریعے یہ جنگ لڑ کہ باہر آؤں گا۔_*

*_عمران خان اور بشری بی بی نے وہیں کمرہ عدالت میں نماز ادا کی اور گزشتہ دنوں بشری بی بی کی اسلام آباد پیشی کے حوالے پروپیگنڈا کیا گیا تو انہوں نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ نا انصافی کے خلاف لڑ رہی ہیں اور نا انصافی کا شکار ہیں اور اس وقت بھی وہ جیل جانے کے لئے تیار ہیں اور اپنا سامان کمبل گاڑی میں ہی رکھا ہوا ہے۔_*

*_بشری بی بی جن کے گزشتہ ایک سال سے ان کی تمام پیشوں اور ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا میں چشم دید گواہ ہوں جب انھیں فراڈ توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تو وہ خود گرفتاری دینے جیل پہنچی اور جب انھیں بنی گالہ شفٹ کیا گیا تو انہوں نے خود جیل کا انتخاب کیا کہ ان کے شوہر ، کارکنان باقی سیاسی قیادت جیل میں ہے تو وہ آرام دہ بنی گالہ کے بجائے جیل میں ہی رہیں گی۔_*

*_بشری بی بی جو ایک گھریلو خاتون ہیں جن کا سیاست اے کسی قسم کا تعلق نہیں مگ انھیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے پہ ایسے مقدمات میں جیل میں رکھا گیا جن کا ان پہ اطلاق ہی نہیں ہوتا تھا اور ان کا ان کیسسز سے سرے سے ہی کوئی تعلق نہیں تھا دہشت گردی کے نو مئی کے بارہ مقدمات میں نامزد کیا گیا جو عدالت نے دوسرے ہی دن اڑا دیئے۔_*