November 17, 2026

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یوم اقبال کے وقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اقبال نہ ہوتے تو برصغیر کے

IMG-20241108-WA0184

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یوم اقبال کے وقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اقبال نہ ہوتے تو برصغیر کے مسلمانوں کے پاس وہ ایٹمی طاقت نہ ہوتی جو پاکستان کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا۔ قوم کو بیداری کا سبق دیا۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا۔ علامہ محمد اقبال کی شاعری نے ہندوستان کے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی انہیں نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین اورعقاب جیسے القابات سے بھی پکارا۔ علامہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے، تخلیق ارض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے
انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام پر اقبال کے کلام کے گہرے اثرات پر اہم اہل پاکستان بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں علامہ محمد اقبال کی تعلیمات صرف زندگی کے عمومی طور پر طریقوں کی جانب ہی ہماری راہنمائی نہیں کرتیں بلکہ ہمارے عہد کے مسائل کا حل بھی پیش کرتی ہیں انھوں نے مزید کہا کر علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرکے آج کی نوجوان نسل اپنی زندگی کو ایک بہترین زندگی میں بدل سکتے ہیں اوراس میں بالخصوص طلباء و طالبات کو علامہ اقبال کی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینا ہو گی.