November 16, 2026

مشعال ملک کا راہل گاندھی کوخط، یاسین ملک کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے پر زور

20241105_174500

مشعال ملک کا راہل گاندھی کوخط، یاسین ملک کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے پر زور

مشعال ملک نے کانگریس رہنما سے یاسین ملک کی جان بچانے اوران کا ’عدالتی قتل‘ رکوانے کے لیے فوری مداخلت کی اپیل کی۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انڈیا کے مرکزی حزب اختلاف اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی سے اپنے شوہر کی زندگی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے خط میں، جس کی کاپی بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے پاس موجود ہے، راہل گاندھی پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے شوہر کا معاملہ فوری طور پر پارلیمان میں اٹھائیں اور ان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت کے باعث فوری طور پر ان کی جیل سے آئی سی یو منتقلی کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوراپنی غیر قانونی گرفتاری اور علاج معالجے کی سہولت کی عدم دستیابی کے خلاف بطور احتجاج دو نومبر سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔

مشعال ملک نے کانگریس رہنما سے یاسین ملک کی جان بچانے اوران کا ’عدالتی قتل‘ رکوانے کے لیے فوری مداخلت کی اپیل کی۔