بہاولنگر : تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ،
بہاولنگر : تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ،
بہاولنگر : ملزمان کو بسلسلہ ریکوری اسلحہ ناجائز لے کر گئے ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : ملزمان کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچے اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : واپس آنے لگے تو 3کس نامعلوم الاسم ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور للکارا کے ہمارے ساتھیوں مشتاق اور عبدالغفار کو چھوڑ دو ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : موقع کا فائدہ اٹھا کر ملزمان مشتاق احمد اور عبدالغفار اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگے،ترجمان پولیس
بہاولنگر : تھوڑی دیر بعد جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو جائے وقوعہ پر جا کر دیکھا تو ملزمان جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گرے پڑے تھے ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت مشتاق احمد اور عبدالغفار کے نام سے ہوئی ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : ملزمان ڈکیتی اور راہزنی جیسی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ،ترجمان پولیس
بہاولنگر : عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ڈی پی او