November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر

IMG-20241108-WA0017

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا، ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایکسین لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام اور چیف منسٹر ایس ڈی جی کے ترقیاتی منصوبوں بار تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائیں اور کوالٹی مٹیریل کے استعمال کے ذریعے اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔