November 16, 2026
20241105_174500

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*

*06 نومبر 2024 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

*ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی، دوسری بار امریکی صدر منتخب*

*صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ نے 277 ووٹ حاصل کرلیے*

*کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے: ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب*

*ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی مبارکباد*

*امریکی انتخابات، پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب*

*امریکی انتخابات: الہان عمر نے اسرا_ئیل کے حامی ریپبلکن امیدوار کو شکست دے دی*

*امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب*

*ٹرمپ کی فتح؛ بٹ کوائن کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے*

*بِٹ کوائن نے 75 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرتے ہوئے مارچ میں بنایا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا*

*ٹرمپ کے جیتنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کی قدر بھی مضبوط ہوگئی*

*برینٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کے حساب سے ایک ڈالر کم ہوکر 74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی*

*نئی امریکی حکومت اور عمران خان کی رہائی کو جوڑنا محض قیاس آرائیاں ہیں، وفاقی حکام*

*لاہور میں فضائی آلودگی انتہا پر، ایئرکوالٹی انڈیکس 1165 ریکارڈ*

*اسموگ؛ پنجاب میں سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کریگا، کئی شہروں میں اسکول بند*

*اسموگ کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 18 اضلاع میں بارہویں تک تعلیمی ادارے بند کرنےکا حکم*

*ان اضلاع میں 17 نومبر تک کلاسز آن لائن ہوں گی، 18 اضلاع میں 31 جنوری تک تمام شہریوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا*

*سرکاری میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی، آج سے ماسک کا استعمال لازمی کردیا گیا ہے، مریم اورنگزیب*

*وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتسان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا*

*گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کا پلانٹ لگایا جائے گا، وزیر اعظم*

*آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال*

*گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات*

*نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ، مریم کے ساتھ چار دن قیام کریں گے*

*مریم نواز ٹھیک ہیں، جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا: نواز شریف کا صحافیوں کو جواب*

*عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، یہ آخری کال ہوگی: علی امین گنڈاپور کی وارننگ*

*وزیر اعلیٰ کے پی کا بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 40 فیصد رقم دینے کا اعلان*

*کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی*

*جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 11 روزہ نجی دورے پر لندن چلے گئے*

*وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد، کراچی واقعے کے ملزم کو گرفتار و سزا کی یقین دہانی*

*محض شک کی بنیاد پر 3 ماہ جیل کا قانون، کیا یہ جمہوریت ہے؟ اسد قیصر*

*کراچی میں بھی دھند کے ڈیرے، حد نگاہ متاثر، بدھ کو دھند کے باعث مختلف علاقوں میں حد نگاہ ڈیڑھ کلومیٹر تک ہوگئی تھی*

*حکومت نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے شروع کر دیے*

*ٹیکس آمدن نہ بڑھا سکے تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس بڑھے گا، وزیر خزانہ*

*گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات*

*عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل*

*قومی اسٹار محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی*

*فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر، آئندہ 3 روز صورتحال مزید بدترین ہونے کا خدشہ*

*کراچی کی سڑکوں پر دندناتے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز موت بن گئے، مزید 4 افراد جاں بحق*

*وزیراعلیٰ سندھ نے 6 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی*

*وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے ’اے ڈی بی‘ سے مدد مانگ لی*

? *خواجہ شیراز کو آئینی ترمیم پر بیان کی وجہ سے اٹھایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی*

? *مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کا بل منظور، بھارت سے بڑا مطالبہ*

*سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام آسامیاں ختم*