November 16, 2026

ساہیوال اندھیر نگری چوپٹ راج صحافی زین شبیر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ہنی ٹریپ گینگ کے کارندے پولیس تھانہ غلہ منڈی پر بھاری پڑ گئے 6 دن گزر جانے کے بعد مقدمہ درج نہ ہو سکا

20241101_151002

ساہیوال اندھیر نگری چوپٹ راج صحافی زین شبیر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ہنی ٹریپ گینگ کے کارندے پولیس تھانہ غلہ منڈی پر بھاری پڑ گئے 6 دن گزر جانے کے بعد مقدمہ درج نہ ہو سکا

ساہیوال بد نام زمانہ بلیک میلر ہنی ٹریپ گینگ کی سرغنہ آسیہ عرف بندی کے سگے بیٹے علی عرف لنگڑے نے صحافی زین شبیر کو بذریعہ فون کال سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میسجز سینڈ کیے جس پر 15 کی کال کے بعد صحافی زین شبیر کی جانب سے درخواست ثبوتوں کے ہمراہ جمع کروائی گئی جس پر
کاروائی کرنا تو دور پولیس ہنی ٹریپ گینگ کے کارندوں کا تھانے میں بلانے سے گریزاں

ساہیوال صحافی زین شبیر نے کچھ عرصہ قبل ہنی ٹریپ گینگ کی جانب سے درج کروائی گئی جھوٹی ایف آئی آرز کے ایکسینڈل کو بے نقاب کیا تھا جس پر پولیس تھانہ فتح شیر نے جھوٹے مقدمے کو خارج کر دیا اسی اسنا میں جرائم پیشہ عناصر نے صحافی زین شبیر کو بذریعہ فون کال سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں جس کی ریکارڈنگ میسجز موجود ہیں

ساہیوال تھانہ غلہ منڈی پولیس اور تفتیشی آفیسر کی خاموشی سمجھ سے بالاتر

ساہیوال پولیس تھانہ غلہ منڈی میرٹ پر ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہردلعزیز ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد آر پی او ساہیوال محبوب رشید ایس پی انوسٹی گیشن طاہر کھچی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نوٹس لینے کا مطالبہ