سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن )تاجر سپریم کونسل سکھر نے حکومت وقت سے آئندہ بجٹ 2024-25میں نئے ٹیکسز عائد کئے جانے پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور بجلی و گیس کے بلوں پر عائد کئے جانے والے ٹیکسز ختم کریں بصورت عوام کیساتھ تاجر برادری بھی سڑکوں پر نکل آئیگی ان خیالات کا اظہار تاجر سپریم کونسل سکھرکے رہنماؤں حاجی محمد شفیع عباسی،مولانا عثمان فیضی،لالہ عابد کھوکھر،ممتاز لکی،عبدالقادر شہوانی،مجیب آخوند عدالغفار میمن،زبیر کریم و دیگر نے منعقد اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا تاجر سپریم کونسل سکھر کے رہنماؤں حاجی محمد شفیع عباسی و دیگر کا کہنا تھا کہ ہر آنے والی حکومت عوام اور تاجر برادری کو بنیادی سہولیات سمیت ریلیف فراہمی کے بلند و بانگ دعوئے کرتی ہے اور اقتدار کے بعد عوام اور تاجر برادری کو بے یار و مددگار چھوڑ دیتی ہے۔مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجٹ2024-25 میں نئے ٹیکسز کا بوجھ بھی بجلی و گیس بلز کی مد میں عوام پر لادھا جائیگا اور ہر ماہ ہزاروں کے آنے والے بل لاکھوں روپے تک پہنچ جائیگے جو عوام اور تاجروں کیساتھ سراسر ظلم ہے ٹیسکز کی مد میں آنے والے بل تاجر برادری کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے تین سو یونٹ فری دینے کا اعلان کیا لیکن وہ بھی اعلان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔عوام سمیت تاجر سپریم کونسل سکھر بجٹ 2024میں مزید عائد ٹیکسز کو مسترد کرتے ہوئے اسے نامنظور کرتی ہے اور حکومت وقت سمیت بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹیکسز کی مد میں عوام و تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اضافی ٹیکسز کا فوری خاتمہ کریں اور عوام و تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت تاجر برادری عوام کیساتھ حکومت کی عوام و تاجر دشمن پالیسوں کے خلاف مجبورا سڑکوں پر نکل کھڑی ہوگی۔ اجلاس میں تاجر سپریم کونسل سکھر کی تنظیمی امور سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور عوامی و تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متفقہ طور پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]