اتنا عبرت ناک انجام
سرگودھا کی بیٹی کا قاتل منور ٹاؤن سرگودھا کا ہی رہائشی تھا ، جی ایچ کیو سے پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد جب لاش علاقہ میں پہنچی تو علاقہ مکینوں نے جنازہ پڑھنے سے انکار کردیا ، منور ٹاؤن کے قبرستان میں دفن کرنے کی بھی اجازت نہیں ملی ، لاش کو حیدر آباد ٹاؤن لے جایا گیا وہاں بھی لوگوں نے دفنانے سے انکار کردیا ۔پورا شہر غم و غصّے میں ہے ، قانون آڑے نہ ہوتا تو دفنانے کی بجائے ، لاش کو لٹکا دیا جاتا ۔۔
سرگودھا کی تاریخ کا یہ واحد جنازہ ہے جسے کوئی بھی اپنے قبرستان میں جگہ دینےکو تیار نہیں , عوام جنازہ تک پڑھنے کو تیار نہیں ہے ۔ ابھی تک لاش بےگور ہے ۔ پتا نہیں مٹی بھی ایسے مردود کو قبول کرے گی یا نہیں ۔۔۔
ہر پوٹینشل ریپسٹ کم ازکم یہی انجام دیکھ کر تائب ہو جائے ۔
پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی پریس کانفرنس جلد متوقع ہے ، باقی مجرموں کی تفصیل پریس کانفرنس میں معلوم ہوگی ۔