124

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر علم کی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے اے ای اوز کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے سکولوں کی بہتری کے لیے جو پروگرام دیا ہے اس پر فورا” عمل درآمد کیا جائے۔ جو سکول سڑک کے کنارے پر واقع ہیں وہاں زیبرا کراسنگ بنائی جائے۔ بچوں کی لکھائی بہتر بنانے کے لیے روشنی ایپ سے راہنمائی حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آؤٹ اف سکول چلڈرن کے لیے سکول کے ارد گرد ملحقہ علاقوں کا سروے کروایا جائے۔ فیض الحسن ملک نے کہا کہ
اینٹی ڈینگی ایکٹیوٹیز کو بروقت سبمٹ کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کی بلڈنگز کی صفائی کو یقینی بنائیں اور دوران موسم برسات سکولوں سے پانی کی نکاسی کا انتظام کروائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹرملک منیرحسین کلو بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب نے کہا کہ انشاءاللہ تعطیلات موسم گرما کے بعد ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں بھرپور طریقے سے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کا عمل شروع ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں