November 16, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان کی تعمیر میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے دیوالی محبت ہم اہنگی اور روشنیوں کا تہوار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ضیا شہید کے سینیئر رہنماؤں امیدوار صوبائی اسمبلی میاں کاشف ثناء وائٹل گروپ والے اور

IMG-20241103-WA0067

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان کی تعمیر میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے دیوالی محبت ہم اہنگی اور روشنیوں کا تہوار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ضیا شہید کے سینیئر رہنماؤں امیدوار صوبائی اسمبلی میاں کاشف ثناء وائٹل گروپ والے اور ملک محمد ریاض خلجی نے مقامی مندر میں دیوالی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی کے اس پرمسرت مسرت موقع پر ہم پاکستان اور دنیا بھر کی ہندو کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ائیے ہم تنوع اتحاد کا جشن منائیں رشتوں کو مضبوط کریں،تاکہ ہماری قوم بھی مضبوط ہو میاں اصف ثنا نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں میرے والد محترم حاجی محمد یاسین مرحوم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی ہم اہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا ہم اس مشن کو لے کر اگے بڑھ رہے ہیں
اصف ثنا نے بال میکی برادری میں مٹھائی بھی تقسیم کی
ہندو بالمیکی برادری کے صدر ہربنس لال نے دیوالی کی خوشیوں میں شرکت پر وائٹل گروپ کا شکریہ ادا کیا ،طاہرتوگیروی ،چوہدری فیاض زاہد حسین انجم_ ندیم ظفر، شاہد غوری فراز جٹ ہدایت علی قاضی نوید قاضی ندیم بھٹی عرفان کھوکھر اور اسد چوھدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔