November 16, 2026

ہارون آباد ,/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے بے گھر افراد کے لیے اپنا گھر سکیم کے تحت اپنی چھت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا محترمہ مریم نواز شریف کا یہ منصوبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کی شدید

IMG-20241103-WA0066

ہارون آباد ,/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے بے گھر افراد کے لیے اپنا گھر سکیم کے تحت اپنی چھت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا محترمہ مریم نواز شریف کا یہ منصوبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کی شدید قلت کو کم کرنے میں مدد ملے گی 15 15 لاکھ کے بلا سود قرضوں کا سود حکومت پنجاب ادا کرے گی اور یہ رقم سات سال میں آسان اقساط کے ذریعے واپس کی جائے گی چیکوں کی تقسیم اہل افراد کی دہلیز پر وزیراعلی پنجاب کا سنہری کارنامہ ہے
ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر چوہدری نور الحسن تنویر عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری و اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالحفیظ باجوہ نے اپنا گھر سکیم کے تحت اہل افراد کی دہلیزوں پر چیک تقسیم کرنے کے دوران کیا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا اپنا گھر سکیم کہ قرعہ اندازی میں شامل افراد خوش قسمت ہے کہ یہ پروگرام شفاف اور کسی قسم کی سیاسی مداخلت سے بالاتر اب اپ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے بہترین پروگرام ہے ہم میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کا شکر گزار ہے کہ جن کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے عام افراد اس پروگرام کے لیے اہل قرار پائے
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالحفیظ باجوہ نے کہا اپنا گھر پروگرام کے تحت اہل افراد کو حکومت پنجاب گھر بنانے کے لیے ہر طرح کی تکنیکی معاونت فراہم کرے گی تکنیکی معاونت کے ذریعے مکانوں کی پائیداری تمام قسم کی افات سے بچاؤ کے لیے موثر ترین سٹرکچر بنانے کے لیے مکانوں کی تعمیر کی مانیٹرنگ کی جائے گی