خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازحمد ملک نے گراں فروشی کو روکنے اور سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئےچک 47 ایم بی میں مختلف ہوٹلوں ، تندوروں ، بیکریوں اور سبزی و فروٹ شاپس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانوں میں ریٹ لسٹ آویزاں نا ہونے اور حکومتی نرخوں سے زائد رقم پر اشیاء کی فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے. اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں کے مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو حکومتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک نے ایگریکلچر شاپ ، پیٹرول پمپ اور لاری اڈا جوہرآباد کا وزٹ بھی کیا۔ انہوں نے زرعی مرکز پر زرعی ادویات کے لائسنس نا ہونے کی صورت میں اسے سیل کیا، پٹرول پمپ پر آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈا جوہرآباد پر کرایہ نامہ، مسا فر خانہ کی صفائی،پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اور سیکرٹری آر ٹی کو گاڑیوں پر کرایہ نامہ آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر سی او ایم سی حراء جاوید اور سینٹری سپروائزر بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]