138

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب سے تعلق رکھنے والے وطن عزیز کے نامور ادیب، مصنف اور خطاط حافظ محمد نعیم یاد کے قرآنی قلمی نسخوں کی جناح بیسک سکول اینڈ کالج میں نمائش کا انعقاد۔ ممتازماہرین تعلیم، مصنفین ، شعراء ، اساتذہ کرام، دانشوروں اور قلم

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب سے تعلق رکھنے والے وطن عزیز کے نامور ادیب، مصنف اور خطاط حافظ محمد نعیم یاد کے قرآنی قلمی نسخوں کی جناح بیسک سکول اینڈ کالج میں نمائش کا انعقاد۔ ممتازماہرین تعلیم، مصنفین ، شعراء ، اساتذہ کرام، دانشوروں اور قلم کاروں کی شرکت ۔ اس نمائش میں سکول اور کالجز کے طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے ایڈمنسٹریٹر فاریض احمد سواتی نے کہا کہ محمد نعیم یاد نہ صرف خوشاب بلکہ ملک پاکستان کا فخر ہیں۔ قرآنی خطاطی کے حوالے سے ان کا عظیم کارنامہ ملک پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں نادر و نایاب قلمی نسخوں کی زیارت کا موقع ملا۔ قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی اس نمائش میں حافظ محمد نعیم یاد نے بھی طلباء سے خطاب کیا اور کہا کہ طلباء اپنا فارغ وقت خطاطی جیسے فن کو دیں تو وہ بھی مستقبل میں فن خطاطی میں ایسے عظیم کارنامے سر انجام دے سکتے ہیں ۔
نمائش میں طلباء کے علاوہ فیضان انجم تنولی، احسان ملک، حمدان خان سواتی، ڈاکٹر عادل سعید قریشی ، تاج الدین تاج ، قمر زمان ، رحمان شاہ ، نور الحق ، محمدحسیب ، لقمان احمد، سردار تنولی ، جاوید تنولی بابر تنولی ، قدیر شریف تنولی ، عظیم ناشاد، ملک بلال ، نوید رحمان ، قلب ویلفئر کے چیئرمین ظہور معاویہ ، عمر افتخار، محمد اویس، محمد زہیب ، محمداحمد ،محمد نعمان ، محمدفیضان ، محمدارسلان ، وقار خان، منور شاہ، حافظ خنظلہ ، محمد وقاص خواجہ اور طلحہ اکرم سمیت دیگرمتعدد اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں