پیسہ کمانے کے جتنے ناجائز طریقے ہیں ان میں سے سب سے بھونڈا اور گندا طریقہ اپنی بیوی نچوا کر اور بہن کے ٹھمکے دکھا کر یا خود چھچھوری حرکتیں کرکے تفریح کے نام پر پیسہ اور شہرت کمانا ہے –
ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر ایسے چھچھورے پاکستانی ٹک ٹاکرز ،یوٹیوبرز پائے جاتے ہیں جو اپنی بیوی کے ایک ایک لمحے اور نزاکت و نسوانیت کو مارکیٹ میں سیل کر رہے ہیں.
بیوی کچن میں کیا کرتی ہے،بیوی بیڈروم میں کیا کرتی ہے یہاں تک کہ بیوی کے واش روم کی مصروفیات بھی ریکارڈ کرکے قوم کو دکھا رہے ہیں-
بیوی کب ہنستی ہے, کب روتی ہے, کب سیڑھیاں چڑھتی ہے, کب اترتی ہے،کب جاگتی سوتی ہے،کس پہلو سوتی ہے،کب رومینس کے موڑ میں ہوتی ہے،کب حاملہ ہوتی ہے کب بچہ دیتی ہے،ان سب اہم قومی مسائل سے یہ قوم کو باخبر رکھ رہے ہوتے ہیں –
اس سب کے باوجود بھی اگر وویورشپ میں اضافہ نہ ہو تو یہ رات سونے سے پہلے بیوی کا ایک آدھ ٹوٹا لیک کرتے ہیں صبح فجر پڑھ کر مومنین کا جم غفیر لنک کے لئے لائن میں کھڑا ہوتا ہے اس طرح یوٹیوب کی دکانوں پر نیا مال پہنچ جاتا ہے –
یہ مخصوص جوڑے ہیں جو نئی نسل کو بے شرمی اور بے غیرتی کے راستے دکھا رہے ہیں –
حکومتی سطح پر سائبر کرائم کو چاہئے کہ ان کے تمام اکاؤنٹس کو بند کرے،
ورنہ ان بے شرموں سے متاثر نئی نسل گھر بیٹھے بیوی کو دکھا دکھا کر پیسہ کمانے کے شارٹ راستے پر چل پڑیگی –