78

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی بہاولنگر ولید ناصر چوہدری صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرعامر یعقوب نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹرعارف رضا ملک ارسلان خان خاکوانی عرفان اللہ پروفیسر خالد سعید ریحان پروفیسر معروف اعظم نے جناح پریس

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی بہاولنگر ولید ناصر چوہدری صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرعامر یعقوب نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹرعارف رضا ملک ارسلان خان خاکوانی عرفان اللہ پروفیسر خالد سعید ریحان پروفیسر معروف اعظم نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اوپر واپڈا کی بدمعاشی دن بدن بڑھتی جارہی ہے عام صارفین پر درجنوں ٹیکس لاگو ہیں غریب آدمی روٹی پوری کرے یا بجلی کے ناجائز بل ادا کرے جماعت اسلامی اس غنڈا گردی اور بدماشی کے خلاف تحریک چلائے گی انھوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی قوتوں کے دباؤ پر کسی قسم کے آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی فارم 47 سے آئے ہوئے لوگوں کو یہ اختیار ہے کہ قوم کی تقدیر کے فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 سے آئے حکمرانوں کی اخلاقی پوزیشن کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے فارم 47 سے بننے والی اسمبلی سے بھی آپریشن منظوری ضروری نہیں سمجھی بلکہ ایپکس کمیٹی نے ہی فیصلہ کردیا۔ تاہم اس کے باوجود جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے کہ آپریشن پر پارلیمنٹ، قومی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔ یہی عوام، فوج، پاکستان اور جمہوریت کی بہتری کا راستہ ہے۔ چند نادیدہ بیرونی قوتیں اور پاکستان میں موجود ایک مخصوص لابی پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کی خرابی چاہتی ہیں، جو دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے، دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات ہیں، پاکستانیوں نے 40 سال افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے، دونوں ممالک بامعنی مذاکرات کا آغازکریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت جو نہ صرف کشمیریوں کا قاتل ہے بلکہ فلسطینیوں کو مارنے کے لیے بھی اسرائیل کو اسلحہ مہیا کررہا ہے سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی کوششیں ہورہی ہیں اور دوسری جانب دوستوں کو دشمن بنایا جارہا ہے، پاکستانی قوم کو یہ پالیسی ہرگز قبول نہیں، ضرورت ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم، صحت، روزگار کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ دشمن طاقتیں ان کی محرومیوں کا فائدہ اٹھا کر انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔ نیشل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے، دہشت گردی کے اسباب کو جاننے کی ضرورت ہے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی کم کرے اور بجٹ میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز واپس لیے جائیں۔ جماعت اسلامی ملک میں ہرقسم کی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں