*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان و ڈپٹی کمشنر فرخ عتیق خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی جانب سے جاری دو روزہ فائر فائٹنگ تربیتی کورس و دستیاب فائر سیفٹی انتظامات کا آڈٹ کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں فائر فائٹئنگ ٹریننگ و سیفٹی آڈٹ کو مکمل کر لیاگیا۔تربیتی کورس کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، ایڈمن سٹاف اور سیکورٹی سٹاف کو عملی طور پر آگ بجھانے والے آلات کی ریہرسل، ہنگامی انخلاء کی مشق، آگ بجھانے والے دستیاب سامان کی فنکشنلیٹی، اسمبلی پوائنٹ کا تعین کے بارے میں آگاہی دی گئی۔علاوہ ازیں سول ڈیفنس کی ٹیکنیکل ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی کے کوالٹی ایشورنس آفس کے ہمراہ ہسپتال کیتمام آپریشنل بلاکس کی سیفٹی چیک لسٹ کے مطابق فزیکلی آڈٹ کیا اور آگ بجھانے کے نظام میں پائے جانے والی خامیوں کی موقع پر نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے تجاویز دی اور اسی طرح جامع ہنگامی انخلاء کے پلان کی تیاری و مذید ہنگامی راستوں کی بھی نشاندہی کی تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال خاص کر آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر ابتدائی ردعمل اچھا بنایا جا سکے اور قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔ترتیب کے اختتام پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی و سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ہسپتال کی ضرورت کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی کو دور حاضر کی ضرورتوں کے مطابق آگ بجھانے کا اچھا نظام مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی