November 16, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی اور آس پاس کے علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی جمع علاقہ مکینوں کی درجنوں بار شکایات کرنے کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی نااہل چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی جام زاہد ڈہر اور نااہل ٹی ایم او مقصود جتوئی سیوریج کا گندا پانی نکالنے میں ناکام معصوم اسکولی بچے

IMG-20241030-WA0275

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی اور آس پاس کے علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی جمع علاقہ مکینوں کی درجنوں بار شکایات کرنے کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی نااہل چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی جام زاہد ڈہر اور نااہل ٹی ایم او مقصود جتوئی سیوریج کا گندا پانی نکالنے میں نکام معصوم اسکولی بچے اور علاقہ مکین گندے پانی سے گزرنے پر مجبور تفصیل کے مطابق : ڈہرکی غوث پور کالونی شاہ لطیف کالونی حاجی لال بخش کالونی کرشن نگر سترام پور کالونی صرافہ بازار گلاب شاہ چوک سمیت دیگر علاقے سیوریج کے گندے پانی کی لپیٹ میں مسلسل ایسی خبریں پرنٹ میڈیا چلنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی با اثر ٹی ایم او کے خلاف نوٹس لینے کو تیار ہی نہیں اس دوران علاقہ مکینوں کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے پاس نجی کمپنیوں کی طرف سے شہر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سی ایس ار کی مد میں کروڑوں روپے ملتے ہیں مگر بد نصیب ضلع گھوٹکی کا وہ فنڈ علاقوں پر استعمال ہونے کے بجائے حکومت سندھ کو جالی بل پیش کرکے وہ کروڑوں کا فنڈ کرپشن کی نظر کر لیا جاتا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں ایسا ہی فنڈ حکومت سندھ کی طرف سے ماہانہ ڈہرکی کے ٹاؤن کمیٹی کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے بھیجا جاتے ہیں اس فنڈ سے شہر پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا وہ بھی کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے گذشتہ دنوں حکومت سندھ کی طرف سے 59 کروڑ 46 لاکھ کا بجٹ ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی نے پاس کیا مگر بدقسمتی کہ وہ بھی کرپشن کی نظر ہوجائے گا شہر اور آس پاس کے علاقے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب رہے ہیں اس تباہ نظام کی خبریں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی نااہل چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی جام زاہد ڈہر نااہل ٹی ایم او مقصود جتوئی کو بھیجی گئیں مگر ان تینوں کے کان پر جوں تک نہیں رنگی علاقہ مکینوں نے کہا ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری وزیر بلدیات سندھ ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت تمام اعلی احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ڈہرکی ٹاؤن کمیٹی کی طرف سے ہونے والی ناجائزگیوں کا نوٹس لے کر ہمیں سیوریج کے گندے پانی بچایا جائے تاکہ معصوم اسکولی بچوں کو اسکول جانے میں دشواری پیش نہ آئے