گھوٹکی (بیورو رپورٹ:ملک بشیراحمد) گھوٹکی دو سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتوں قتل مسمات شہناز میرانی نے دو سال قبل رمضان ملک سے پسند کی شادی کی تھی تفصیل کے مطابق : گھوٹکی تھانہ بی سیکشن کی حدود کے گاوں حیات ملک کی رہائشی مسمات شہناز میرانی نے دو سال قبل محمد رمضان ملک سے پسند کی
گھوٹکی (بیورو رپورٹ:ملک بشیراحمد) گھوٹکی دو سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتوں قتل مسمات شہناز میرانی نے دو سال قبل رمضان ملک سے پسند کی شادی کی تھی تفصیل کے مطابق : گھوٹکی تھانہ بی سیکشن کی حدود کے گاوں حیات ملک کی رہائشی مسمات شہناز میرانی نے دو سال قبل محمد رمضان ملک سے پسند کی شادی کی تھی جس پر شہناز کے ورثاء کے کہنا ہے کہ مقتولہ کو اس شوہر رمضان ملک اور اس کے ساتھیوں نے ملکر کر قتل کیا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا جس پر پولیس نے نعش کو تحصیل ہسپتال گھوٹکی پہنچایا جب تک پوسٹماٹم رپورٹ نہیں آئے گی تب کوئی حتمی رپورٹ نہیں دے سکتے ہیں تاحال واقع کا کوئی علم نہیں ہوسکا ہے انکوائری جاری ہے جبکہ شوہر رمضان کے مطابق میری بیوی ڈلیوری کے تحت سرکاری ہسپتال گھوٹکی میں فوت ہوئی ہے میرے سسرال والے شروع سے ہی ہمارے شادی کے مخالف رہیں ہیں اسی لئے غلط الزام لگا رہیں ہیں