November 16, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ سندھ حکومت کے STEM پروگرام کے تحت مکلی میں سائنسی میلہ، طالبات کی منفرد پروجیکٹس کی نمائش۔

20241029_161619

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ سندھ حکومت کے STEM پروگرام کے تحت مکلی میں سائنسی میلہ، طالبات کی منفرد پروجیکٹس کی نمائش۔

ٹھٹھہ ( ) سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی (STEM) کے فروغ کے لیے صوبائی سطح پر اہم اقدام کیا ہے۔ اس ضمن میں آج گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا، جہاں اسکول کی طالبات نے اپنے منفرد سائنسی ماڈلز اور پروجیکٹس کے ذریعے اپنی قابلیت اور تحقیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، حضور بخش خاصخیلی، سینئر استاد اور GSTA کے رہنما غلام نبی خشک، اسٹیم پروجیکٹ ٹھٹھہ کے کوآرڈینیٹر ذیشان پلیجو اور ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ STEM پروگرام کا مقصد طلباء کو سائنسی تعلیم کی جانب راغب کرنا، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا یہ اہم اقدام نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

سائنسی میلے میں طالبات کے محنت سے تیار کردہ ماڈلز کی بے حد تعریف کی گئی، جس سے تعلیمی میدان میں جدت آئے گی اور جدید ٹیکنالوجی و تحقیق کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں لائی جا سکیں گی۔