October 28, 2026

*پاکستانی قوم کی خامیاں* پیر 28 اکتوبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20241024_064238

*پاکستانی قوم کی خامیاں*

پیر 28 اکتوبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مجھے افسوس سے تحریر کرنا پڑ رہا ہے کہ بحیثیت قوم ہم میں وہ خوبیاں اکثر لوگوں میں موجود نہیں ہیں جو ایک مومن میں موجود ہونی چاھیئے۔
لیکن ہم میں سے اکثر لوگوں میں وہ سبھی خامیاں اتم بھری پڑی ہیں جو اسلام قطعا” قبول نہیں کرتا۔

جنت کی امید سب رکھتے ہیں مگر عمل سے غافل ہیں

پانچ وقت کی نماز مسلمانوں پر فرض ہے مگر صرف دس فی صد لوگ نماز پڑھتے ہیں اور جو نماز پڑھتے ہیں انکی نماز کا معیار بھی مقبولیت کے معیار پر پورا نہیں اترتا اور دیگر اعمال شرعیہ سے دور بھاگتے ہیں اور جنت کی امید ایسے رکھتے جیسے ہم صحابہ اکرام کی جماعت سے ہیں

قرآن پڑھتے نہیں

سچ بولتے نہیں

حلال کھاتے نہیں

خلوتیں پاک رکھتے نہیں

نگاہیں نیچی رکھتے نہیں

شرم گاہوں کی حفاظت کرتے نہیں

اللہ تعالی کے احکام مانتے نہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرتے نہیں

دوسروں کا حق غصب کرتے ہیں۔

ایک بار اپنی سرچ ہسٹری تو چیک کرلیں۔

اور پھر ایمانداری سے بولیں کہ کیا آپ جنت کے حقدار ہیں ہیں؟؟؟

*شفاعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم*

امت محمدی پر میرے رب کا احسان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم, صاحب شفاعت نبی ہیں مگر ہماری جھولی بھی خالی نہ ہو وگرنہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کس منہ سے ہم شفاعت کی درخواست کریں گے؟
یاد رہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کاقول مبارک ہے کہ ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں۔
نبی کریم ایسے لوگوں کو اپنی امت سے خارج گردانتے ہیں اور ہم بڑی ڈھٹائی سے اپنے آپ کو مومن مانتے ہیں اور اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ اللہ بخشنے والا ہے معلوم رہے ترازو قائم ہو گا اور جنت دوزخ کا فیصلہ اعمال کی بنیاد پر ہو گا۔

فرمان ربانی ہے کہ کیا ایسے ہی جنت میں داخل کر دیئے جاو گے آزمائے نہ جاو گے؟

*الدعاء*
لوگو اللہ تعالی سے صدق دل سے معافی مانگو۔ اپنے اعمال احکام الہی اور سنت رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے مطابق درست کر لو وگرنہ اپنے اعمال کے مطابق آخرت میں سزا بھگتنے کے لئے تیار رہو۔

اللہ تعالی آپکو ہدایت عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333