October 28, 2026

ہارون آباد بہاولنگر (نمائندگان )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ہارون آباد بہاولنگر میں بھی یوم سیاہ منایا گیا اور مختلف تقاریب منعقد کی گئیں جن میں کشمیری بھائیوں

20241025_203323

ہارون آباد بہاولنگر (نمائندگان )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ہارون آباد بہاولنگر میں بھی یوم سیاہ منایا گیا اور مختلف تقاریب منعقد کی گئیں جن میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔اس سلسلہ میں بہاولنگر ممبر اسمبلی سہیل خان ممبر صوبائی اسمبلی میاں انعام سوکت باری لالیکا ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی قیادت میں اور ہارون آباد میں چیف آفیسر بلدیہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان احمد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،سوشل ویلفیئر،پی ایچ اے،اوقاف، دیگر محکمہ جات کے افسران و سٹاف، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور ہارون آباد میں عبدالروف انجم چوہدر ی عابد راؤ غلام محی الدین ہدایت علی شاہد غوری ولید ناصر چوہدری ڈاکٹر عارف رضا ملک وقاص جوئیہ زاہد حسین انجم سمیت دیگر شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جاری ہے۔ بھارت انسانیت کا دشمن ہے۔کشمیری عوام امن پسند ہیں۔مظلوم و محکوم کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔آزادی کی جدوجہد اور ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف کشمیری بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود اپنا حق خود ارادیت کے لیے ہر ممکن قربانیاں دے رہے ہیں۔بھارت کی تمام سازشیں اور حربے ناکام ہوں گے۔شرکاء ریلی نے بھارت کے ظلم و ستم اور بربریت کے خلاف بینرز اور پینافلیکس اٹھارکھے تھے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔بعد ازاں مونسپل کمیٹی کے ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا