October 28, 2026

اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا غیرقانونی پٹرول پمپوں کےخلاف کاروائی۔ 18 پٹرول پمپ سیل .

IMG-20241027-WA0161

اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا غیرقانونی پٹرول پمپوں کےخلاف کاروائی۔ 18 پٹرول پمپ سیل .

میلسی (محمدمختارسولگی)۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہرخلیل احمدپڈھیار نے کے فارم کے بغیر نان رجسٹرڈ پٹرول پمپس کےخلاف کاروائی کرتےہوئے تحصیل بھر میں 18:پٹرول پمپ سیل کردیے۔ ان کاکہناتھا کہ کسی بھی شعبہ میں غیرقانونی طریقہ سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ رولزکی خلاف ورزی پر کاروائی جاری رکھیں گے ۔سیل ہونے والے پمپس میں منور پٹرولم سروس اڈا امین پور،سعید پٹرولیم سروس ملک واہن اڈا ہری چند،خالد احساس سٹیشن مراد آباد ملتان روڈ میلسی،ٹکا پٹرولیم سروس 211ڈبلیو بی دوکوٹہ دنیاپور روڈ میلسی،تجمل پٹرولیم خانیوال روڈ تحصیل میلسی،کھچی پٹرولیم موضع سرگانہ،سائیفن فلنگ سٹیشن سائیفن روڈ،سعید پٹرولیم ملک واہن کرم پور روڈ شامل ہیں۔