ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، پولیو مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی ویکسین پلوا ئیں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، پولیو مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی ویکسین پلوا ئیں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ ویکسین سے ہم بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین وٹامن اے کیپسول پلوائیں اور 28 اکتوبر سے 3 نومبر کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں پولیو مہم کے افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ، سی ای او ہیلتھ ۔ ڈی ایچ او پی ایس محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ28 اکتوبر سے 3 نومبر کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر سے ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایچ کیو ہسپتال دورہ کیا۔ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً فرداًانکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اور علاج معالجے اور مریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ضلعی ہسپتال میں صفائی اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی صفائی کے معیارپر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کے ساتھ صفائی کا معیار بھی اعلی درجے تک لے جانے کے لیے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر احمد بھون نے پولیو کاؤنٹر اور پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا