عدالتی بیلف نے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں چھاپہ مار کر تین روز سے محبوس بھٹہ مزدور محمد بوٹا کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا شیخوپورا ) سیشن کورٹ کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں چھاپہ مار کر تین روز سے محبوس بھٹہ مزدور محمد بوٹا کو
عدالتی بیلف نے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں چھاپہ مار کر تین روز سے محبوس بھٹہ مزدور محمد بوٹا کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا
شیخوپورا ) سیشن کورٹ کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں چھاپہ مار کر تین روز سے محبوس بھٹہ مزدور محمد بوٹا کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا جس کے بعد عدالت نے اسے گھر جانے کی اجازت دے دی فاضل عدالت میں چیئرمین انسانی حقوق فورم چوہدری بدر منیر ایڈووکیٹ نے محمد بوٹا کے بھائی محمد عاشق جو بدرومینارہ کا رہائشی ہے کی طرف سے پٹیشن دائر کی تھی کہ پولیس نے میرے بھائی کو ایک بھٹہ خشت کے مالک کی ملی بھگت سے پکڑا ہوا ہے اس بھٹہ مالک سے میں نے اجرت کی رقم لینی تھی جس کی عدم ادائیگی پر میں نے عدالت سے پانچ لاکھ روپے کی ڈگری حاصل کر لی بھٹہ خشت کے مالک نے مجھے پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کی بجائے میرے بھائی کو پولیس سے ملی بھگت کر کے پکڑوا دیا جس کے بعد مجھے پانچ لاکھ روپے کی ڈگری ختم کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا میرے بھائی پر پولیس تشدد کر رہی ہے اسے بازیاب کروایا جائے عدالتی بیلف کے تھانہ میں چھاپہ مارنے پر پولیس محمد بوٹا کی گرفتاری کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکی فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن کو 28 اکتوبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے