October 28, 2026

گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی) ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سےگیمبر قادرآباد اور اس کے گردو نواح میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کےجعلی موئل آئل سیل ہونے لگےجس سے شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان ہونے لگاکمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ

20241025_203323

گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی)
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سےگیمبر قادرآباد اور اس کے گردو نواح میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کےجعلی موئل آئل سیل ہونے لگےجس سے شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان ہونے لگاکمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ کمپنیوں کی نا اہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے گیمبرقادرآباد بگڑی پل اور اس کے گرد و نواح میں استعمال شدہ موئل آئل کو دوبارہ ری سائیکل کر کے با اثر مافیا آٹو سٹوروں اور موٹر سائیکل مکینکوں کے پاس دوبارہ سیل کرنے لگے جس سے شہریوں کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان ہونے لگا ملٹی نیشنل کمپنیوں اور ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنی آنکھیں بند کر لیں گیمبر قادر اباد کے شہریوں کوجعلی موئل آئل مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا شہریوں نےگیمبر پریس کلب رجسٹرڈ کے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید ڈپٹی کمشنر ساہیوال میڈم صائمہ علی سے پرزور مطالبہ ہے کہ جعلی موئل آئل سیل کرنے والے مافیا کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے