عمران خان کے مخالف صحافیوں اور اینکر پرسنز کے تمام پروگرامز اور وی لاگز عمران خان سے شروع ہوتے ہیں اور عمران خان پر ختم ہوتے ہیں۔ روزانہ عمران خان ختم شد کر کے سوتے ہیں۔ اگلے دن اٹھ کر پھر سے شروع ہو جاتے ہیں۔ پروگرامز تعصب، جھوٹ اور پراپیگنڈہ سے بھر پور ہوتے
عمران خان کے مخالف صحافیوں اور اینکر پرسنز کے تمام پروگرامز اور وی لاگز عمران خان سے شروع ہوتے ہیں اور عمران خان پر ختم ہوتے ہیں۔ روزانہ عمران خان ختم شد کر کے سوتے ہیں۔ اگلے دن اٹھ کر پھر سے شروع ہو جاتے ہیں۔ پروگرامز تعصب، جھوٹ اور پراپیگنڈہ سے بھر پور ہوتے ہیں۔ صرف ایک خوف ہے کہ کہیں اپنی عوامی مقبولیت کی وجہ اگر عمران خان واپس نہ آ جائے۔
اصولی طور پر صحافی کسی سیاستدان کے ناقد ہو سکتے ہیں، مخالف نہیں۔ صحافی کسی سیاستدان یا کسی سیاسی جماعت کے سپورٹر نہیں ہو سکتے۔ ہاں صحافی جمہوریت کے ساتھ ہوتے ہیں اور لازمی طور پر غیر جمہوری قوتوں کے ناقد نہیں بلکہ مخالف ہوتے ہیں۔