*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن اوکاڑہ اور دی ماسٹر بائے سنٹر ایکسی لینس کے اشتراک سے پی ایم اے ہاؤس میں فرسٹ ایڈ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد۔تقریب میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن اوکاڑہ اور دی ماسٹر بائے سنٹر ایکسی لینس کے اشتراک سے پی ایم اے ہاؤس میں فرسٹ ایڈ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد۔تقریب میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرجن ڈاکٹر عمر انور،چیف انسٹرکٹر دی ماسٹر نعیم اختر،ڈاکٹر محمد زید،ڈاکٹر خوش بخت علی خان،ڈاکٹر شکیلہ اشرف،انسٹرکٹر ندیم ثاقب،محمد شفیق سمیت ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں نے شر کت کی۔ سرجن ڈاکٹر عمر انور نے ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں کو دوران کھیل چوٹ لگ جانے،چوٹ سے بچاؤ،چوٹ کے دوران احتیاطی تدابیر اور دوران کھیل چوٹ لگنے کے پر،دوران کھیل کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اور عام زندگی میں حفاظتی تدابیراختیار کرنے سے متعلق تفصیلاََ آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرز کی جانب سے فرسٹ ایڈ اور چوٹ لگنے کے بعد دی جانے والی طبی امداد سے متعلق عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔چیف انسٹرکٹر دی ماسٹر نعیم اختر،ڈاکٹر محمد زید،ڈاکٹر خوش بخت علی خان،ڈاکٹر شکیلہ اشرف نے بھی کھلاڑیوں کو دوران کھیل چوٹ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے متعلق بریف کیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے دی ماسٹر بائے سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔