October 28, 2026

سکھر سندہ بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 24 اکتوبر 2024ء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نجکاری و مواصلات علیم خان کی ملاقات

20241022_191722

سکھر سندہ
بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 24 اکتوبر 2024ء

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نجکاری و مواصلات علیم خان کی ملاقات

وفاقی سیکریٹری مواصلات علی شیر محسود اور چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو ملاقات میں شریک

گھوٹکی-کندھ کوٹ سڑک کے لیئے این او سی کافی عرصے سے زیرالتوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

این ایچ اے نے کھوٹکی-کندھ کوٹ سڑک کی این او سی دیدی ہے، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

این ایچ اے لنک روڈ ایم نائن انٹرچینج پر کام شروع کر رہی ہے، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

ایم نائن انٹرچینج پر 2012ء میں کام شروع کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ٹھل لنک روڈ کا انٹرچیج پر بھی کام شروع کر رہے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

ملیر موٹر وے کا انٹرچینج بناکر میں مین روڈ سے لنک کرنے پر اتفاق

ایم سکس سکھر-حیدرآباد موٹر وے پر تبادلہ خیال

سکھر-حیدرآباد موٹر وے کافی عرصہ سے التوا کا شکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وفاق اور سندھ حکومت کا سکھر-حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر مشترکہ طور پر کرنے پر بات چیت

سندھ کے لیئے ایم سکس سکھر-حیدرآباد موٹر وے بہت اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ایم سکس سکھر-حیدرآباد موٹر وے مل کر بنانے کے لیئے اسٹڈی کر کے وفاقی حکومت کو بتائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

جام شورو تا سیہون سڑک کو 23 مارچ 2025ء تک مکمل کرنے پر اتفاق

این ایچ اے لیاری ایکسپری وے کو سندھ حکومت کے حوالے کرے، وزیراعلیٰ سندھ کا مطالبہ

لیاری ایکسپری وے کو چھ ماہ میں اپ گریڈ کرکے ہیوی ٹریفک کے لیئے کھولیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ایک ایکسپری وے آئی سی آئی تا گلبائی تک بنا کر نادرن بائی پاس سے ملانے کی تجویز ہے، وفاقی وزیر

ہم پورٹ سے ایک ایلیویٹڈ روڈ ملیر ایکسپریس وے سے ملانا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت سندھ میں این ایچ اے سڑکوں کی مرمت کے بجٹ میں اضافہ کرے، وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی وزیر سے مطالبہ

سکھرتا حیدرآباد ہائی وے کی حالت زار ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

سکھر تا حیدرآباد ہائی وے کی مرمت کی ہے، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

سندھ کی این ایچ اے سڑکوں کی مرمت کے بجٹ کو بڑھاتے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات کی یقین دہانی

ٹھٹو تا کینجھر نیشنل ہائی وے بارشوں میں بلکل خراب ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ٹھٹو تا کوٹڑی سڑک سندھ حکومت کو دی جائے ہے تاکہ صوبائی حکومت بنائے، وزیراعلیٰ سندھ

این ایچ اے کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

ٹھٹو تا کوٹڑی سڑک کی اسٹڈی کر کے سندھ حکومت کو حوالے کرنے کا بتائیں گے، وفاقی وزیر

آج کے فیصلوں کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ ماہ ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات میں اتفاق