October 28, 2026

جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی لگثری دفاتر لگثری گاڑیوں کے مزے لینے میں مصروف عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج

20241022_191722

جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی لگثری دفاتر لگثری گاڑیوں کے مزے لینے میں مصروف عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی لگثری دفاتر لگثری گاڑیوں کے مزے لینے میں مصروف دوسری طرف ملاوٹ شدہ غذائی اجناس کی بھرمار ہے فوڈ اتھارٹی کے اہلکار صرف لائسنس چیک کرنے تک محدود المیہ تو یہ ہے کہ ضلع جھنگ میں ناقص ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور سرخ مرچ وغیرہ کی فروخت جاری دوکاندار انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیکر سو رہی ہے عوام کو ظالموں کے سپرد مرنے کیلیے چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل ملی مرچ پوڈر والا دودھ شہر بھر میں محلوں اور گلیوں میں من پسند کی قیمت پر فروخت کیا جاتی ہیں باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے ضلع بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں بری طرح ناکام ضلع جھنگ کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہیں شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اس ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ سے خاص طور پر ڈی سی جھنگ سے اپیل کی ہے کہ ہماری ان ظالم ملاوٹ مافیا سے جان چھڑائی کرائی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے