October 28, 2026

*بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں پھر پشاور روانہ ہوگئیں*

20241022_191722

*بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں پھر پشاور روانہ ہوگئیں*

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا، اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں پھر پشاور روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی تھی، لیکن انکی روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی ایک روز ملتوی ہوگئی۔

تاہم آج بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، وہ جیل سے نکلنے کے بعد اپنی رہائشگاہ بنی گالا گئیں۔

پہلے امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور روانہ ہونگی تاہم ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پشاور روانہ ہوگئیں۔

بشری بی بی کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کروانے کا امکان ہے۔ بشریٰ بی بی پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں رہیں گی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشال یوسفزئی بھی بشریٰ بی بی کیساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے معاملے میں روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی۔

سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی۔