*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب اور اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کے ہمراہ پی سی پی پراجیکٹ کے منصوبوں کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید،میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر حافظ طلعت،ڈسٹرکٹ
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب اور اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کے ہمراہ پی سی پی پراجیکٹ کے منصوبوں کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید،میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر حافظ طلعت،ڈسٹرکٹ آفیسرانفراسٹرکچر اینڈ سروسز ضلع کونسل التمش اور نگزیب سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے انہوں نے گورنمنٹ کالونی میں نئے بنائے جانے والے واصف علی واصف پبلک پارک کی ناقص صفائی ستھرائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں سیر کے لئے آنے والے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پارک کی صفائی کو یقینی بنایا جائے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بینظیر روڈ پر لائٹس کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے اکبر روڈ پر پرانی ڈمپنگ سائٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پرانی ڈمپنگ سائٹ پر جلد از جلد مٹی ڈالنے کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ٹینک چوک تا اکبر روڈ بنائے جانے والی سڑک کا جائزہ لیا اور سڑک کے اطراف روزانہ کی بنیاد پرصفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔