*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل کا لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگر فارم اوکاڑہ کا دورہ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر سجاد حُسین،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حق
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل کا لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگر فارم اوکاڑہ کا دورہ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر سجاد حُسین،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حق نواز بھی اُنکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے لائیوسٹاک ادارہ میں کام کرنے والے سائنسدانوں اور ریسرچرز کے کام کو تسلی بخش قرار دیا اور جدید تحقیقاتی تکنیک اپنانے کی ہدایات جاری کیں سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ ادارہ میں جاری ریسرچ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے فنڈز جاری بھی جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے میڈیاکے نمائندوں اور فارمرز حضرات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے کسان بھائیوں اور غریب خاندانوں کیلئے آنے والی ترقیاتی سکیموں بارے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب میں غریب خاندانوں میں بچھڑیو ں اور جھوٹیوں کی مفت فراہمی، بھیڑ بکریوں کے نر جانوروں کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ جانوروں کی مختلف بیماریوں کی ویکسی نیشن کی مفت فراہمی جیسے منصوبہ جات شامل ہیں جن سے غربت میں کمی اور مُلک میں خوشحالی آئے گی بعد ازاں سیکرٹری لائیوسٹاک نے ادارہ کے مختلف شُعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا جن میں، شیپ سیکشن، گوٹ سیکشن، بفلوبُل مدر سیکشن، انڈیجنس کیٹل سیکشن، کاف فیٹننگ سنٹر، فیڈ مِل، ڈیری سیکشن، سائیلج بنکر، اور بائیوگیس پلانٹ شامل ہیں۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کرسپر کو اپنایا جائے فیڈ مِل کو جلد از جلد چلایا جائے، چھوٹے بچوں میں فیڈنگ بکٹ کو دیگر گورنمنٹ کے فارمز پربھی اپنایا جائے ملکنگ پارلربھی دیگر گورنمنٹ فارمز پر انسٹال کیے جائیں، بائیوگیس پلانٹ کی پیدوار کو بڑھایا جائے بعد ازاں سیکرٹری لائیوسٹاک نے لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹرکا بھی دورہ کیااور تمام شعبہ جات میں ہونے والے کاموں کو تسلی بخش قرار دیا