ترجمان وزارت داخلہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان
ترجمان وزارت داخلہ
فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ، ترجمان
خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید، 3 زخمی، ترجمان
شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا، ترجمان
شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان، سپاہی اخونزادہ، سپاہی حضرت اللہ شامل، ترجمان
سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا، ترجمان
زخمی ایف سی اہلکار نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب شامل، ترجمان