*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد ابراہیم ارباب، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے،
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد ابراہیم ارباب، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس کو تفصیلی طور پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مہنگائی مافیا سے نمٹنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے فیلڈ میں رہیں اور نوٹیفائیڈ ریٹس سے زیادہ قیمت چارج کرنے والے دکانداروں کو راہ راست پر لانے کے لیے سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا اور ٹارگٹ پورا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے