October 28, 2026

بہاولنگر/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل منچن آباد: پنجاب ایمرجنسی سروس رسکیو 1122 منچن آباد محمود پور لالیکا کے قریب حادثے کے شکار سٹوڈینٹ کو آج رسکیو ایر ایمبولینس کے ذریعے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ریسکیو1122 کی جانب سے آج ایئر ایمبولینس کے ذریعے سے

20241022_191722

بہاولنگر/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل منچن آباد: پنجاب ایمرجنسی سروس رسکیو 1122 منچن آباد
محمود پور لالیکا کے قریب حادثے کے شکار سٹوڈینٹ کو آج رسکیو ایر ایمبولینس کے ذریعے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ریسکیو1122 کی جانب سے آج ایئر ایمبولینس کے ذریعے سے ہیڈ انجری کا مریض لاہور جنرل ہسپتال منتقل ہوگا۔ڈی ایچ کیو بہاول نگر سے ریسکیو1122 کو ہیڈانجری کامریض بذریعہ ایئر ایمبولینس لاہورجنرل ہسپتال منتقل کرنے کی کال موصول: ریسکیوایئر ایمبولینس 12:50 پر رن وے منچن آباد روڈ پر لینڈ کرے گی۔اور فوری مریض کو لے کر لاہور روانہ ہوگی مریض کی شناخت ارسلان ولد عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہیڈ انجری کا مریض نویں کلاس کا طالبعلم ہے۔سکول جاتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہو کر گر گیا تھا۔