بہاول نگر۔ ( ) ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی ویکسین پلوا ئیں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ ویکسین سے ہم بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو
بہاول نگر۔ ( ) ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی ویکسین پلوا ئیں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ ویکسین سے ہم بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین وٹامن اے کیپسول پلوائیں اور 28 اکتوبر سے 1 نومبر کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ، سی ای او ہیلتھ ۔ ڈی ایچ او پی ایس محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ28 اکتوبر سے 1 نومبر کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر سے ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 31 اکتوبر اور 1نومبر تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بہاول نگر میں پانچ سال تک کی عمر کے(592575) بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس ، 2562موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں.