September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاول پور:23/ اکتوبر ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چھٹہ نے ضلع بہاول نگر میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگرذوالفقار احمد بھون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے

20241022_191722
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاول پور:23/ اکتوبر ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چھٹہ نے ضلع بہاول نگر میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگرذوالفقار احمد بھون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پورڈویژن نادر چٹھہ نے ترقیاتی منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ اورجدید ترین طبی سہولیات کا حامل مدر اینڈچائلڈ ہسپتال کایہ منصوبہ ضلع بہاول نگر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے شعبہ طب میں انقلابی تبدیلیوں اور بے مثال ترقی کا باعث بنے گا۔ قبل ازیں کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے بہاول نگر میں زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کے منصوبے کا بھی جائزہ لیااور ترقیاتی منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ لی۔
٭٭٭

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0