September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاول پور:23/ اکتوبر ( ) کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت کے پی آئیز(کی پرفارمنس انڈیکیٹرز) کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر نصیب اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور

20241022_191722
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاول پور:23/ اکتوبر ( ) کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت کے پی آئیز(کی پرفارمنس انڈیکیٹرز) کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر نصیب اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنربہاول نگر ذوالفقار احمد بھون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹوز کے حوالہ سے کمشنر بہاولپور ڈویژن کو بریفنگ دی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس میں بہتری لانے کے اقدامات(انیشی ایٹوز)پر تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں اور کارکردگی کومزید بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کی پر فارمنس انڈیکیٹرز(کے پی آئیز)کے حوالہ سے ضلع کی کارکردگی کو جانچنے و پرکھنے کے لئے بنیادی کارکردگی کے اعشاریے مقرر کئے ہیں جن میں روٹی کی قیمت پر عملدرآمد،ستھرا پنجاب پروگرام، ترقیاتی منصوبوں کے دورے،میرج ایکٹ، پرائس کنٹرول، ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور صفائی ستھرائی و طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں طلباء کو سہولیات کی فراہمی، کھلے ہوئے مین ہولزپر ڈھکن کی تنصیب، آوارہ کتوں کی تلفی،پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات کا خاتمہ،وال چاکنگ جیسے انڈیکیٹرزاور ترقیاتی سکیمیں بھی شامل ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اندیکٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گورننس اقدامات پر عملدرآمدکے حوالے سے یونین کونسل کی سطح پر سرگرمیوں کو بڑھایا جائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی،کاہلی یا خراب کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ تمام محکمہ جات انڈیکیٹرز پر باہمی کوآرڈینیشن سے کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرفارمنس اندیکٹرز کا مقصد محکموں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو بہترین سروسز فراہم ہو سکیں۔اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام افسران و ملازمین جذبہ حب الوطنی کے تحت محنت، لگن اور خندہ پیشانی سے کام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اس حوالے سے جاری سرگرمیوں کی موثر انداز میں نگرانی کریں اور متعلقہ محکموں کے افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں تاکہ ضلع بہاولنگر کو بہاول پور ڈویژن اور پنجاب میں نمایاں رینکنگ میں لا یا جا سکے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنا ضلع اور اپنی اپنی تحصیلوں میں ماڈل ویلج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنا ہماراعزم ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، میونسپل کمیٹیز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0