October 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) شیخ الحدیث جامعہ ابوہریرہ میلسی مسؤل وفاق المدارس مولانا قاری محمد یسین نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو 26آئینی ترمیمی بل میں سود کے خاتمہ کے تاریخ کے تعین اور دینی مدارس کو حسب سابق سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرانے کے طریقہ کار کو بحال کرانے پر مبارک باد

IMG-20241023-WA0249

میلسی (بیو رو چیف ) شیخ الحدیث جامعہ ابوہریرہ میلسی مسؤل وفاق المدارس مولانا قاری محمد یسین نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو 26آئینی ترمیمی بل میں سود کے خاتمہ کے تاریخ کے تعین اور دینی مدارس کو حسب سابق سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرانے کے طریقہ کار کو بحال کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں اں ہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے والد مفتی محمو د نقش قدم چلتے ہوئے ایک طرف ملک کو بہت بڑے سیاسی بحران اور انتشار سے بچایا اور دوسری طرف سود کے خاتمہ اور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالہ سے اسلامی دفعات کو موجودہ آئنی ترمیمی بل میں شامل کرا کر ملک و قوم کے وقار میں اضافہ اور پوری قوم کا سر فخر بلند کر دیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمن کا یہ روشن کردار تاریخ میں ہمیشہ شنہرے حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی اور مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی اپیل پر کل بروز جمعۃ المبارک ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی یوم تشکر مناتے ہوئے نوافل اور خصوسی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔