نجی کالج کی طالبہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرنا یوٹیوبر حکیم شہزاد کو مہنگا پڑ گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے یوٹیوبر حکیم شہزاد کو گرفتار کر لیا ۔حکیم شہزاد ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے شوہر بھی ہیں ۔۔

ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد کے رہائشی معروف یوٹیوبر حکیم شہزاد نے ویڈیوز کے ذریعے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں گمراہ گن افواہیں پھیلائیں ۔حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔۔ایف آئی اے نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کردی