October 28, 2026

بہاولنگر: 23/ اکتوبر ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چھٹہ نے ضلع بہاول نگر میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگرذوالفقار احمد بھون، سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پورڈویژن نادر

20241022_191722

بہاولنگر: 23/ اکتوبر ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چھٹہ نے ضلع بہاول نگر میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگرذوالفقار احمد بھون، سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پورڈویژن نادر چھٹہ نے ترقیاتی منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ اورجدید ترین طبی سہولیات کا حامل مدر اینڈچائلڈ ہسپتال کایہ منصوبہ ضلع بہاول نگر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے شعبہ طب میں انقلابی تبدیلیوں اور بے مثال ترقی کا باعث بنے گا۔ قبل ازیں کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چھٹہ نے بہاول نگر میں زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس ستلج پارک عارف والا روڈ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیااور ترقیاتی منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ لی۔