October 28, 2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھ کی زیر صدارت کے پی آئیز سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون ڈی پی او نصیب اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتاب حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

IMG-20241023-WA0233

کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھ کی زیر صدارت کے پی آئیز سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون ڈی پی او نصیب اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتاب حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹوز کے حوالہ سے کمشنر بہاولپور ڈویژن کو بریفنگ دی اجلاس میں کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات(انیشی ایٹوز)پر تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں اور کارکردگی کو بہتر بنائیں حکومت پنجاب نے پر فارمنس انڈیکیٹرز(کے پی آئیز)ضلع کی کارکردگی کو جانچنے و پرکھنے کیلئے بنیادی کارکردگی اعشاریے مقرر کئے ہیں جس میں روٹی کی قیمت پر عملدرآمد،ستھرا پنجاب پروگرام، ترقیاتی منصوبوں کے دورے،میرج ایکٹ، پرائس کنٹرول، ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور صفائی ستھرائی و طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں طلبائ کو سہولیات کی فراہمی، مین ہولز کو ڈھکن لگانا، آوارہ کتوں کی تلفی،پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات،وال چاکنگ جیسے انڈیکیٹرز ترقیاتی سکیموں بھی شامل ہیں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اندیکٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں وزیراعلیٰ پنجاب گورننس اقدامات کے حوالے سے یوسی سطح پر سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی،کاہلی یا خراب کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھ نے کے پی آئیز وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری کے اقدامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایات دیں۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھ نے کہا کہ تمام انڈیکیٹرز پر سب مل کر کام کریں پرفارمنس اندیکٹرز کا مقصد محکموں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو بہترین سروسز فراہم ہو سکیں اس لئے تمام افسران محنت، لگن اور خندہ پیشانی سے کام کریں اسسٹنٹ کمشنر تمام سرگرمیوں کی موثر انداز سے نگرانی کریں اور متعلقہ محکموں کے افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں تاکہ ضلع بہاولنگر کو بہاول پور ڈویژن اور پنجاب میں نمایاں رینکنگ میں لا یا جا سکے کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر ریونیو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنا ضلع اور اپنی اپنی تحصیلوں میں ماڈل ویلج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنا عزم ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، میونسپل کمیٹیز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔